وگڑے چوہدرے کا ظلم ، نوبیاہتا دلہن کی گن پوائنٹ پر زہریلی گولیاں کھانے سے ہلاکت؟؟؟

چک جھمرہ ، محمود الحسن انصاری

فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں وگڑے چوہدرے کا ظلم سامنے ٰآیا ہے جہاں پر بااثر ملزم نے نوبیاہتا دلہن کو گن پوائنٹ پر زہریلی گولیاں کھانے پر مجبور کردیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ حالت نزع میں مقتولہ حمیرابی بی کا بیان سامنے آنے کے باوجود پولیس ابھی تک کاروائی سے گریز کررہی ہے –

تفصیل کے مطابق کئی گھنٹوں سے لاش ہسپتال میں موجود پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی – مقتولہ حمیرا کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور کچھ دنوں سے وہ اپنے والدین کو ملنے آئی تھی ملزم مرحوم ڈی۔ایس۔پی کا رشتہ دار بتایا جاتا دس گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی مقدمہ درج نہ ہوسکا – ذرائع کے مطابق پولیس پیٹی بند بھائی کو بچانے کے لئے لیٹ حربے استعمال کررہی ہے – غریب خاندان پر پریشر ؒؒڈالکر صلح یا مقدمہ کو خودکشی کا رنگ دے سکتی ہے واقعہ تھانہ چک جھمرہ کے نعاحی قصبہ چک نمبر187ر ب کچا جھمرہ میں پیش آیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں