مرزا مبارک علی پاکستان واپڈ ایمپلائز پیغام یونین رجسٹرڈ سی بی اے کے سیکرٹری نشرواشاعت مقرر

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

پاکست ن واپڈا ایمپلائز پیغام یونین رجسٹرڈ سی بی اے نے مرزا مبارک علی کو سیکرٹری نشرو اشاعت مقرر کردیا ہے جس کا باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے –

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا مبارک علی یونین کے سیکرٹری نشرو اشاعت ہونگے اور انہیں ادارے میں یونین کی سرگرمیوں اور نمائندگی کا اختیار دیا جاتا ہے – ان کی مدت انتخاب 2 سال کے لئے کارآمد ہے-

واضح رہے مرزا مبارک علی ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں اور میڈیا مینجمنٹ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اوروہ یونین میں بطور سیکرٹری نشرواشاعت تقرری یونین کو فیسکو اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت بروئے کار لائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں