شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم بن گئی ، ٹیزر بھی جاری ، شائقین کا ردعمل کیسا؟؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

کراچی پولیس کے انکائونٹر اسپیشلسٹ شہید ایس ایس ایس چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم بند کی گئی فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جسے شائقین بڑی تعداد میں سراہ رہے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا نا چوہدری رکھا گیا ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شہید چوہدری اسلم 9 جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گروں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ’لاج پروڈکشن‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’چوہدری‘ 2021 میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں