معروف کامیڈی پروگرام کپل شرما شروع کو بند کئے جانے کی اطلاعات ، وجہ کیا سامنے آئی؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارت کے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو کو بند کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں – بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی یہ شو ٹی وی سے آف ایئر ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد یہ شو آن ایئر ہوا، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ شو کے میزبان کپل شرما کا نیٹ فلیکس سے معاہدہ ہونے کے بعد اب یہ شو نہیں آن ایئر ہوگا۔ سامنے آنے والی رپورٹس میں اس بات کا یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کپل شرما کے نیٹ فلیکس معاہدے کے اختتام پر یہ شو دوبارہ آن ایئر ہوجائے گا جبکہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں