اداکارہ میرا نے اکتوبر میں شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے ، دلہا کون ہو گا اور شادی کہاں ہوگی؟؟

لاہور ، شوبز ڈیسک

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے – اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ رواں برس اکتوبر میں شادی کر لیں گی لیکن اس سے متعلق بھی کچھ کہنا حتمی نہیں کہ اداکارہ نے یہ بات مذاق میں کہی یا پھر وہ واقعی شادی کرنے جارہی ہں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کچھ دن قبل ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران انٹرویو جب میرا سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم کے بعد میری شادی ہورہی ہے۔ میرا کے مطابق ان کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوگی البتہ وہ کس سے شادی کررہی ہیں اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن نوید کے والد اور میرا کے والد بھی دونوں کی شادی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں چند سال قبل لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست گزار عتیق الرحمان بھی اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں