حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے کس سے دشمنی کررہی ہے ، رانا فاروق سعید نے واضح کردیا

فیصل آباد ( محمد طاھر شیخ سے )

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا ہے ڈبل شاہ مال پانی دوگنا کرتا تھا بد قسمتی سے عمران نیازی ملکی مسائل چار گنا کررہا ہے،موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے عوام دشمنی پر اتر آئی ہے ،پوری قوم اور میڈیا کے سامنے نیازی سرکار کے وفاقی وزراءجھوٹ بول کر معیشت بارے کب تک گمراہ کر تے ر ہے گے، بجلی کی مد میں عوام پر مزید 1200 ارب کا بوجھ ڈالنا کہاں کی دانشمندی ہے؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ،پی پی پی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ،ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ناجی گجر ،رانا بلال فاروق سعیدکی موجودگی میں پیپلز ہاﺅس میں ملاقات کے دوران ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال اور تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مرکزی رہنما پی پی پی رانا فاروق سعید نے کہاکہ حالات کی ستائی عوام کو مزید زندہ درگار کرنے کے مترادف ہے ۔ حکومتی قرضوں میں ہر ماہ 397ارب 60کروڑ روپے کا اضافہ ہو نا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اٹھائیس ماہ میں قرضے358کھرب بائیس ارب ساتھ کڑوڑ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے کیا نیازی حکومت عوام کو صرف سبز باغ ہی دکھائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو بری طرح مایوس کیا تبدیلی لانے والے پچھتا رہے ہیں نیازی حکومت کی ناقص پلانینگ اور بد انتظامی کی وجہ سے چینی اور گندم کی درآمداد میں قومی خرانے کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا یہ ہے عمران نیازی کے نئے پاکستان کی کہانی ؟ ،پی پی پی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ دو روپے فی یونٹ بجلی میں اضافہ وفاقی حکومت کی عوام کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی ظالمانہ پالیسی ہے حکومتی بد نیتی اور گردشی قرضوں نے جعلی تبدیلی لانے والوں کا پول کھول دیا، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے –

سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان نے محمد اعجاز چوہدری سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد کے لاکھوں محنت کش مزدور کسان اور تاجر عمران خان کی پالیسیوں سے سخت نا لاں ہیں فاقی و صوبائی حکومت غریبوں کو ریلیف کب دے گی ؟اس وقت جس مہنگائی کا سامنا عوام کوہے ملک کی تاریخ میں اتنی مہنگائی دیکھنے اور سننے میں نہیں آئی مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب و متوسط طبقہ کے عوام کےلئے گھر چلانا اور بیوی بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں