فیصل آباد ، برتن ٹوٹنے پر مالکان کا گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد ، پولیس نے کیا کارروائی کی؟

فیصل آباد ، قمر مرزا سے

فیصل آباد کے علاقہ پیپلز کالونی نمبر 2 میں برتن ٹوٹنے پر مالکان نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا – اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسر کاکہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں ملازمہ پرتشدد ثابت ہوا ہے، متاثرہ بچی کو اس کے سوتیلے باپ نے 5 ہزار تنخواہ پر ملازمہ رکھوایا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملازم بچی پر تشدد ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں