لاہور ، سرکاری سکول کے کوارٹر کی چھت گر گئی ، بڑا نقصان ہو گیا ، وزیراعلی نے کیا ایکشن لیا؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی گاؤں میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاؤں میں سرکاری سکول کے ایک کوارٹر کی چھت رات ساڑھے 12 بجے اچانک زمین بوس ہوگئی،کوارٹر میں سوئے ہوئے گھر کے 6افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے افراد کو فوری طور پر نکالا گیا تاہم حادثے میں 32سالہ بشری اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے 2زخمی افراد کو کاہنہ اسپتال اور 2کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکول کے کوارٹرز کی چھت گرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں