پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز ، ٹرافی کی رونمائی ؟؟ سکیورٹی انتظامات کیا؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے اور اس فوٹو سیشن میں دونوں کے کپتان بابر اعظم اور ڈی کوک خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہی-

پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق کراچی پولیس نے جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اورنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 26 جنوری 2021 سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ،روٹ،پریکٹس گراؤنڈز،ہوٹلز اور دیگر مقاما ت پرکراچی پولیس کے 5000 اہلکار بشمول ایس ایس یوکے 1050کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے1500اہلکارٹریفک پولیس، ریپڈرسپانس فورس،اسپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتربنانے کے لیے اسٹیڈیم اورروٹس کے ملحقہ علاقوں میں ماہر نشانہ باز کوتعینات کیا گیا ہے جب کہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں