کراچی سے 4 کروڑ مالیت کے موبائل فون سکریچ کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار ، لیکن کیسے؟؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس نے دادو سے کراچی سے چوری کیے گئے 4 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز کے اسکریچ کارڈ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دادو کی پولیس نے تھانا مخدوم بلاول کےگاؤں غلام پہنور میں چھاپا مار کر ایک ملزم گرفتار لیا جب کہ 2 ملزم فرار ہو گئے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران موبائل فون کےاسکریچ کارڈز کے 17 کارٹن برآمد کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ 2 جنوری کو کراچی کے علاقےکے ویئر ہاؤس سے چوری کیے تھے جس کا مقدمہ بھی سکھن تھانے میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں