گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجمسہ کس نے بنایا ؟؟ سب سامنے آ گیا

لاہور ، نیوز ڈیسک

گلشن اقبال پارک میں نصب کردہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ جب سے نصب کیا گیا ہے اس وقت سے اس پر کافی تنقید کی جارہی ہے تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ علامہ اقبال کا یہ مجسمہ کسی ماہر فن کار سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا جن کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے نصب کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا کہ مالیوں کا کام پانی دینا ہے اور جس کا کام اسی کو ساجھے۔ ان مالیوں سے شاعر مشرق پر طبع آزمائی کرانی کی بجائے کسی حکمراں سیاست دان کی شکل بنوالیتے۔ کیا اقبال ہی پر تجربہ کرنا ضروری تھا؟

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مالیوں نے اس مجسمے کی تیاری میں کوئی سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت سکریپ وغیرہ سے یہ مجسمہ تخلیق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں