مودی نے اقلیتوں پر مظالم اور انتہا پسندی نہ روکی تو بھارت ٹکڑے ہو جائیگا، ڈاکٹر رضوان کوکب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے اقلیتوں پر مظالم اور انتہا پسندی نہ روکی تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی اپنے فیصلہ کن موڑ پر ہے، ؓپنجاب جاگ چکا ہے، تامل ناڈو اور دیگر ریاستوں میں بھی مزاحمت دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔ ویں صدی آزادی کی صدی ہے۔ فوج کشی سمیت کوئی بھی حربہ حریت پسندوں کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ کشمیر کا پاکستان میں شمولیت تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی طاقتوں کو اس کو پورا کرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت عالمی طاقتوں کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بہت اچھے انداز میں لڑا ہے۔ کشمیریوں کے مؤقف کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کرنے پر ریاست پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہے۔ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کچلنا بھارت کے بس میں نہیں ہے۔ جذبہ حریت سے آراستہ کشمیری بھارتی مسلح افواج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے۔ سیمینار سے ڈاکٹر عظمت اللہ، ڈاکٹر وارث اعوان، حسن سانول اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں