عوام پر ایک اور پٹرول بم گرنے کو تیار ، 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر کتنی مہنگی؟؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرایا جارہا ہے کیونکہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے اورپیٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا سمری میں ڈیزل بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22روپے11 پیسے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں