افغانستان کے صوبہ میں گیس ٹینکر اچانک پھٹ گیا ،100 سے زائد ٹینکر تباہ ، کتنا نقصان ہو گیا؟؟

ہرات ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہو گئے – اس حوالے سے ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے واضح کیا کہ ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا تھا، پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے۔ اسی طرح میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث ہرات کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا اور ا س حوالے سے افغان حکام نے گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں