فیڈمک اکنامک زون برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کیلئے کیا کررہا ہے؟؟ عبدالرزاق دائود

لاہور ، کامرس ڈیسک

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے لئے فیڈمک کے اکنامک زونزکلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ لاہور میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد فیصل آباد کا دورہ کرکے اکنامک زونز میں ہونیوالی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنیوالے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ چیئرمین فیڈمک نے انہیں فیڈمک کے اکنامک زونز میں لگنے والے میگا پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈمک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1500 سو ایکڑ پر ایگرو بیسڈ اکنامک زون بنا رہا ہے جہاں ایسی انڈسٹری لگائی جائے گی جو امپورٹ ہونیوالی مصنوعات کا متبادل تیار کرے گی جس سے زرعی شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

میاں کاشف اشفاق نے وزیراعظم کے مشیر کو ٹیکس پالیسی اور ٹیرف کے حوالے سے صنعتکاروں کو در پیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے چیئرمین فیڈمک کو یقین دہانی کروائی کہ فیڈمک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں