علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پاکستان کی صنعتی کا ضامن ہے ، کیا فراہم کریں گے ؟؟ عاصم سلیم باجوہ

فیصل آباد ، کامرس ڈیسک

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بننے والا پہلا ترجیحی سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پاکستان کی صنعتی ترقی کا ضامن ہے۔ اس کی ڈویلپمنٹ کے لئے سی پیک اتھارٹی کی طرف سے فیڈمک کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ وہ فیڈمک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے فیڈمک کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی، بزنس زون اور سائٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فیڈمک کی طرف سے چھ سو میگا واٹ پر مشتمل بجلی کے میگا پراجیکٹ اور ترسیلی نظام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اور اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین فیڈمک نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے چاروں اطراف چاردیواری، مین گیٹ اور ڈبل کیرج روڈ کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ماسٹر پلان کے لیے کنسلٹنٹ کی سلیکشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اکنامک زون میں چینی سرمایہ کاروں کے لئے الگ بلاک مختص کیا گیا ہے جہاں صرف چینی سرمایہ کار صنعتیں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے فیڈمک میں خصوصی چائنیز ون ونڈو سیل بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت کے دوران دس بڑی کمپنیاں صنعتیں لگا چکی ہیں اور انہیں بجلی و گیس سمیت تمام سہولیات میسر ہیں۔ اس موقع پر سی پیک اتھارٹی کے افسران اور فیڈمک کی انجینئرنگ ٹیم کے ارکان اور فیسکو و محکمہ سوئی گیس کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں