ٔپنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کرونا کا شکار ، قرنطینہ کردیا گیا ، کیا پیغام دیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب گھر پر قرنطینہ ہو گئے۔ ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے 2روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے حالیہ دنوں تمام ملنے والوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔ ڈاکٹر مراد راس کاکہنا ہےکہ کروناوائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام لازمی احتیاط کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس گھر پر قرنطینہ ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں