ایم جی موٹرز کی 400 کاروں کی امپورٹ پر مبینہ انڈر انوائسنگ کا معاملہ ، ایف بی آر کا موقف کیا؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر قیمت فروخت اور امپورٹڈ قیمت انڈر انوائسنگ ظاہر نہیں کرتی۔ یہ بات انہوں نے ایم جی موٹرز کی 400 کاروں کی امپورٹ پر مبینہ انڈرانوائسنگ کے معاملے پر بیان کی – اس حوالے ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کے لیے معاملہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے حوالے کردیا گیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب کمپنی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی تھا، مسابقت کے میدان میں لڑنے کے بجائے الزام تراشی کا سہارا لیا جارہا ہے، منفی ہتھکنڈے استعمال کیےجارہے ہیں لیکن کسی سازشی تھیوری کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں