سجل علی اور جمائما خان اکٹھے کیا کررہے ہیں ، تصویر شئیر ، مداحوں نے کیا ردعمل دیا؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی انسٹاگرم تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جسے بہت پسند کیا جارہا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر جمائما کی جانب سے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جو جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی سیٹ پر اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما کی پوسٹ کے مطابق تصاویر فلم کی شوٹنگ کے آخری دنوں کی ہیں۔ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں کوئی تہوار یا شادی کی تقریب کا منظر بھی فلمایا گیا ہے ۔ جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں