سٹیج اداکارہ شیزا بٹ نے ٹک ٹاکر علی خان پر تھپڑوں کی بارش کردی ، وجہ کیا بنی تھی؟؟؟

لاہور ، شوبز ڈیسک

ویسے تو ٹک ٹاکر ہر وقت عجیب وغریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ حرکتیں الٹی پڑ جاتی ہیں کیونکہ سٹیج اداکارہ شیزا بٹ نے سوشل میڈیا اسٹارعلی خان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی خان اداکارہ شیزا بٹ کے سامنے عجیب و غریب حرکتیں کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اداکارہ نے علی خان کے چہرے پر جوس پھینک دیا اور بعد ازاں اداکارہ نے علی خان کے چہرے پر تھپڑ بھی مارے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹارعلی خان نے بڑی مشکل سے اداکارہ سے جان چھڑائی اور بتایا کہ دفتر میں کیمرہ لگا ہوا ہے۔ اور بعد میں علی خان نے اداکارہ کو بتایا کہ آپ کے ساتھ پرینک کیا جا رہا ہے لیکن اس کے بعد بھی اداکارہ کا غصہ ٹھنڈا نا ہوا اوروہ وہاں سے اُٹھ کے چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں