قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ضمنی الیکشن ، ہنگامہ آرائی میں 8 زخمی ،کتنے جاں بحق؟؟

گوجرانوالہ / ڈسکہ ، نیوز ڈیسک

پنجاب میں آج قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ضمنی الیکشن کا پولنگ ڈے تھا تاہم اس دوران قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پرپولنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ اب گنتی جاری ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں گوندکہ نزد رنجھائی اسٹاپ پرپولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دوگروپوں میں شدید جھگڑا اورفائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں