کیسی جمہوریت ہے سینٹ الیکشن میں منڈی لگ گئی ، کتنی بولی لگائی جارہی ہے؟؟ عمران خان

غازی بروتھا ، نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کیلیے منڈی لگی ہوئی ہے۔ شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درخت مستقبل کے لیے ضروری ہیں، موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی اور جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں نے صرف پیسا چوری نہیں کیا بلکہ ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کردیں، پیسے کی چوری سے زیادہ بڑا نقصان یہ ہے کہ فضا بنادی کہ کرپشن تو عام بات ہے اور کوئی بری چیز نہیں، یہ چیز کرپشن سے زیادہ خطرناک ہے، کوئی ایک مثال دکھادیں کہ کوئی ملک خوشحال بھی ہو اور وہاں کرپشن بھی ہو، پٹواریوں، سرکاری ملازمین اور تھانے داروں کی کرپشن اور رشوت خوری سے عوام پریشان ضرور ہوتے ہیں لیکن اس سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ ملک تباہ تب ہوتا ہے جب اس کا وزیراعظم اور وزرا کرپشن کرنا شروع کردیں، جب وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو پیسہ باہر لے جانا اس کی مجبوری ہوتی ہے، ورنہ لوگوں کو نظر آجائے گا، چوری کرنا ایک نقصان اور چوری کا پیسہ باہر بھیجنا یعنی منی لانڈرنگ کرنا اس سے بھی بڑا نقصان ہے جس سے ملک تباہ اور مقروض ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے شریف فیملی کے بارے میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود بھی باہر، بچے، منشی اسحاق ڈار اور داماد بھی باہر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، دونوں خود اور ان کے بچے مہنگی ترین رولز رائس کار چلا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ یہ گوال منڈی میں نہیں برطانیہ کے محلات میں پیدا ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو دیکھیں تو لگتا ہے باپ کی سائیکل کی دکان نہیں بلکہ مے فیئر میں رولز رائس کی دکان تھی، ان کے پاس ایک کاغذ اور کوئی ثبوت موجود نہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کا تماشا دیکھ رہے ہیں، منڈی لگی ہے، سینیٹر بننے کے لیے سیاست دانوں کو خریدنے کےلیے قیمتیں لگ رہی ہیں، 30 سال سے یہ ہورہا ہے اور سب کو پتہ ہے، جب ہم کہتے ہیں کہ سیاسی جماعت کا رکن اسمبلی بتائے کسے ووٹ دے رہا ہے تو اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں اوپن نہیں خفیہ ووٹ دو، حالانکہ پہلے یہ سب خود کہتے تھے کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے تو پھر ان میں یہ تبدیلی کیسے آئی ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں