بھارتی بولڈ اداکارہ سنی لیون کو کس سے پیار ہو گیا ہے ؟؟ تصاویر وائرل ، مداحوں کا ردعمل کیا؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے ساؤتھ انڈین سٹائل میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ بھگوان کے ملک کیرالہ سے مجھے پیار ہوگیا‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کا یہ انداز سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون آئے دن کچھ نہ کچھ کرتی نظر آتی رہتی ہیں وہ اپنے فینس سے جڑے رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ کچھ بھی کرتی ہیں تو وہ سٹائلش انداز میں ہوتا ہے۔ چاہے کوئی بھی آؤٹ فٹ ہو اس میں وہ غضب کے پوز دیکر خوبصورتی بڑھا دیتی ہیں۔سنی لیون نے اپنا ایک الگ ساؤتھ انڈین لک سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون ان دنوں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لئے فیملی کے ساتھ کیرالا میں ہیں۔ سنی لیون میں ریئلٹی شو ’اسپلٹوسویلا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ شو 6 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔سنی وکرم بھٹ کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم ’انامیکا‘ میں کام کر رہی ہیں جس کی فلم بندی کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں