نوشہرہ سے حکومتی امیدوار کو شکست ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کے پی کابینہ سے فارغ؟

پشاور ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار نوشہرہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سے شکست کھا گیا اس طرح نوشہرہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کامیاب رہے جو کہ حکومت کی بڑی ناکامی تصور کی جارہی ہے لیکن اس کی ذمہ داری وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پر عائد کی جارہی ہے جس کے بعد ان سے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی کی وزارت واپس لے لی گئی، ان پر نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا الزام تھا جس میں تحریک انصاف کو گزشتہ روز شکست ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں