پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز، ٹرافی کی تصاویر جاری ، شائقین نے کیا ردعمل دیا؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 شروع ہوا چاہتا ہے اور اس کے فاتح ٹیم کو دی جانے والی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کی ٹرافی کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج شام ایک رنگا رنگ تقریب سے کراچی میں ہوگیا ہے جس کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کی انتہائی خوبصورت ٹرافی کی تصاویر افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل جاری کر دیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں