پی ایس ایل سیزن 6 شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ، ایک کھلاڑی کرونا کا شکار ، مستقبل کیا؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایک پلیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پلیئر کو ابتدا میں علامات ظاہر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو مزید 10 روز آئسولیشن میں رہنا ہو گا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور ٹیم کے ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان افراد نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی، ان دونوں کو بھی اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ رزلٹ لانا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں