فیصل آباد میں اے ٹی ایم توڑ کر رقوم چرانے والا گروہ سرگرم ، واردات کہاں کی گئی؟؟؟

فیصل آباد ، قمر مرزا سے

فیصل آباد کے مرکزی علاقہ بنک کی اے ٹی ایم مشینں توڑ کر بھاری رقوم چرانے والا گروہ سر گرم، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں نامعلوم کار سوار کی بنک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش،ناکامی پر فرار ہو گئے –

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی سرگودھا روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے مقامی بنک کے اے ٹی ایم کیبن میں داخل ہو کر نامعلوم چور نے پہلے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اے ٹی ایم روم میں نصب کیمرہ جلایا اور پھر گیس کٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین کو مختلف جگہوں سے کاٹ کر اے ٹی ایم مشین میں موجود رقم نکالنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر نامعلوم چور فرار جبکہ اطلاع ملنے پر بنک عملہ اور گارڈ کے علاوہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی بنک عملہ کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں موجود رقم مکمل طور پر محفوظ ہے پولیس نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم چور کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں