پشاور زلمے نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ، پھر پی سی بی نے کیا بڑا قدم اٹھایا؟؟÷

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی معروف پشاور زلمے نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سمی جنہیں میچ رولز کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کو خطرے میں دیکھ کر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہوا،ہوٹل کے باہر لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے تک پشاور کے اسکواڈ کا اسٹیڈیم روانگی کےلیے انتظار کرتی رہی،مذاکرات ناکام ہوتے دیکھ کر بورڈ نے وہاب اور سیمی کواجازت دے دی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق پشاور زلمی کی ٹیم نے سیمی اور وہاب کے بغیر گراؤنڈ جانے سے انکار کر دیا۔ پھر کرکٹ بورڈ نے پریسر جاری کیا کے بورڈ نے کوچ اور کپتان کو ٹیم کیساتھ جانیکی اجازت دیدی ہے- اس حوالے سے پشاور زلمی کا کہنا تھا کے وہ آئیندہ سے پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں کرینگے اور یہ بات یقینی بنائیں گے کے کھلاڑی سختی سے قوانین کی پابندی کریں کیونکہ ہر کوئی پی ایس ایل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں