چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کو بڑی خوشی مل گئی ، بیٹے کی پیدائش پر کیا ردعمل؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی بیبو یعنی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور چھوٹے نواب سیف علی خان ایک مرتبہ پھر والدین بن گئے ہیں اور ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں سٹارز میاں بیوی ننھے مہمان کی آمد پر نہایت خوش ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کو آج صبح ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا یہ دوسرا بچہ ہے اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے ۔ واضح رہے کہ سیف علی خان کی یہ چوتھی اولاد ہے کیونکہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی ان کے بچے یعنی بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم خان ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں