یہ دھند ہے ، یہ عوام ہیں اور یہاں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے؟؟ مریم نواز

ڈسکہ ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پاوری گرل کی طرح وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا – انہوں نے کہا کہ یہ دھند ہے، یہ عوام اور یہاں عمران خان کی چوری پکڑی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسکہ آلو مہار میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ضمنی انتخابات میں ناصرف مسلم لیگ کا شیر 21 سالہ ذیشان حکمرانوں کی سیٹ کی لالچ کی نظر ہوگیا، بلکہ خود پی ٹی آئی کا ایک کارکن ان کی اپنی غنڈہ گردی کی بھینت چڑھ گیا، اگر مجھے مجھے پتا ہوتا کہ یہ سیٹ کی خاطر جانیں لیں گے تو صدقہ سمجھ کر یہ سیٹیں ان کو دے دیتی۔ ڈسکہ نے ثابت کردیا کہ جب عوام جاگ رہے ہوتے ہیں تو کسی ووٹ چور اور ڈاکو کی ترکیب کام نہیں آتی، ان کو پتا تھا شیروں نے ڈسکہ میں ان کی ضمانتیں ضبط کروا دینی ہے، حکومت نے سیٹ کے لئے کیا حربہ نہیں استعمال کیا، الیکشن سے پہلے ڈی پی او اور دیگر افسر اپنی مرضی کے لگائے، الیکشن ڈے پر فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں