حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلیگیچ پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا حصہ ، اردو میں کیا پیغام دیا؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

دنیا بھر میں مشہور تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان یعنی اداکارہ اسرا بلگیچ نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ کی ہیروئن اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں اب باقاعدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔ پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔ اورگزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ”کنگڈم“ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلگیچ بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کااعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں