لائیو کوریج کے دوران رپورٹر اور کیمرہ مین کیساتھ ڈکیتی، کیا ایسا ہونا ممکن ہے؟؟ ویڈیو دیکھئے

ایکواڈور ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

دنیا بھر میں اس وقت امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے جارہے ہیں لیکن دوسروں کی آواز اٹھانے والے اور خبر دینے والے جب خود خبر بن جائیں‌تو اس وقت کیا صورتحال ہو سکتی ہے –

ویڈیو دیکھئے

میڈیارپورٹس کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک ایکویڈور کے ایک سپورٹس چینل پر لائیو نشریات کے دوران صحافی کو ایک ڈکیت نے کیمرے کے سامنے لوٹ لیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایکویڈور کے ’ڈائریکٹ ٹی وی سپورٹس‘ کے صحافی ڈیگو آڈینولا ایک میچ کی لائیو کوریج کے دوران سٹیڈیم کے باہر کھڑے شائقین کو میچ کے بارے میں بتارہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان نمودار ہوا جس کے ہاتھ میں ریوالور تھا اور اس نے کورونا والا حفاظتی ماسک پہنا ہوا تھا۔ اس نے آتے ہی چند سیکنڈ میں ریوالور دکھا کر صحافی اور کیمرہ مین دونوں کے سمارٹ فون چھینے اور فوری وہاں سے سرپٹ بھاگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حواس بحال ہونے پر کیمرہ مین بھی اسی سمت میں بھاگا تاہم نقاب پوش چالاک ڈاکو وہاں سے زیادہ تیزی میں بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر لائیو ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد صارفین حیران ہیں اور ڈاکو کی دیدہ دلیری پر داد کے ساتھ ٹی وی چینل کے عملے سے افسوس بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں