مقبول رئیلٹی شو بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک بن گئی ، کامیابی کا اعلان کس نے کیا؟؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارت ٹی وی کا مقبول ریئلٹی شو بگ باس کا 14واں سیزن 143 روز جاری رہنے کے ختم ہو گیا ،اور اس میں کس نے کامیابی حاصل کی اس کا اعلان کردیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار سلمان خان کے اعلان کے مطابق بگ باس کا 14 واں سیزن روبینہ دلیک نے جیت لیا ہے جس کے بعد ان کی مقبولیت ساتویں آسمان پر پہنچ گئی،مقبولیت کے ساتھ ساتھ ساڑھے تین ملین روپے کی خطیر رقم بھی ان کے حصے میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس میں کامیابی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے روبینہ نے کہا کہ بگ باس جیتنا میرا ایک خواب تھا لیکن جیت کا احساس ابھی مجھ میں سرایت کرنا باقی ہے۔ اب تک یہی سنا کہ سب قسمت کا کھیل ہوتاہے۔ شاید بگ باس کو جیتنامیری قسمت میں تھا۔ مجھے اس پر بہت فخر اور خوشی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ کے علاوہ راہل ویدیا بگ باس کے اس سیزن میں پہلے رنر اپ رہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے فاتح کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے فائنل میں پہنچنے والے شرکا کو کو ایک آپشن دیا تھاکہ وہ 1.4 ملین روپے لے کر شو چھوڑ سکتے ہیں۔فیصلہ کرنے کے لئے ہر رکن کو 30 سیکنڈ کا وقت دیا گیا۔ راکھی ساونت نے سب سے پہلے فیصلہ کیا اور وہ 14 لاکھ روپے لے کر مقابلے سے باہر ہو گئی تھیں۔روبینہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اِس جیت کا سہرا ان کی حمایتوں کے سر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں