رحیم یار خان میں خاتون کی سسرال سے لاش برآمد ، پولیس نے کس کس کو حراست میں لے لیا؟؟

رحیم یار خان ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے جنوب میں واقع رحیم یار خان میں مبینہ طور پر قتل کی گئی خاتون کی سسرال سے لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے مقتولہ کی 3 نندوں اور ساس کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے علاقے ججہ عباسیاں کے ایک گھر سے عقیلہ نامی خاتون کی لاش ملی ہے جو کمرے میں پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

اس موقع پر لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ سسرال والے تشدد کرتے تھے جنہوں نے پہلے بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مقتولہ کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی 3 نندوں اور ساس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےسول ہسپتال خان پور منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں