سینٹ انتخابات کے لئے سینئر لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کا فیصلہ آ گیا؟؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے سینٹ الیکشن کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق لیگی رہنما سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سینٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سینٹ الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں اور پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہیں پیسے نہیں لینے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیر لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں گیا ہوا ہوں اور جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں