آن لائن خریداری میں دھوکہ دیہی کے واقعات میں اضافہ ، آئی فون 12 آرڈر کیا تو ملا کیا؟؟؟

شنگھائی ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

کوویڈ 19 کے بعد آن لائن خریداری میں زبردست اضافہ ہوا لیکن اس کے ساتھ ہی دھوکہ دیہی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں اسی طرح ایک نیا دھوکا کے حوالے سے کیس سامنے آ گیا۔ آئی فون 12 آرڈر کرنے والی خاتون ‏کو ایپل ذائقے والی دہی پہنچا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ای کامرس میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے ساتھ ساتھ دھوکا دہی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ ‏ایسا ہی ایک واقعہ چین میں خاتون کے ساتھ پیش آیا جس نے تقریباً 2 ہزار ڈالر آئی فون 12 پرو ‏میکس کے لئے ادا کئے اور بدلے میں اسے دہی دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ معاملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 فروری ‏کو اس نے آئی فون کی خریداری کے لئے 2ہزار ڈالر کے برابر رقم ادا کی اور دو روز بعد اسے ‏پارسل میں کچھ اور ہی دے دیا گیا۔ خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے پارسل کھولا تو اس میں آئی فون کی بجائے اپیل ذائقے والی دہی ‏کا پیکٹ ملا جسے دیکھ کر وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

خاتون کی شکایت پر کمنپی اور کوریئر سروس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور امکان یہی ہے کہ ‏ڈیلیوری کے دوران ہی سامان کو تبدیل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں