الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن ، سینٹ الیکشن ہارنے کے بعد وفاقی وزراء کے الزامات کا نوٹس؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بڑا ایکشن لیا ہے جس میں سینیٹ الیکشن پر حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وفاقی وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کئے تھے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہونیوالے سینیٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزراء مشکل میں آگئے ، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں