سلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہو چکی ، اب جانے کا وقت ہے، میاں ضیاء الرحمان

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد ہوچکاہے اگرعمران خان میں ذرہ سی بھی اخلاقی جرات ہے تومستعفی ہوجائیں اورنئے انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے جس دانشمندانہ حکمت عملی سے حکومتی امیدوارکواسلام آبادمیں ہرایااس سے اپوزیشن اتحاد مزیدمضبوط ہوگااورآنے والے دنوں میں سلیکٹڈ حکمرانوں پرمزیدسیاسی دباؤ بڑھے گا۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں شکست حفیظ شیخ کونہیں بلکہ عمران خان کوہوئی ہے مگروہ رونادھوناشروع ہوگئے ہیں اوردھاندلی،ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگاکرسیاسی میدان سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان سیاستدان ہوتے توآج کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کرتے اورگھرچلے جاتے مگروہ ایک پیراشوٹرہیں اوران کے اردگرد بھی پیراشوٹرہی جمع ہیں جس کی وجہ سے ان کے ممبران اسمبلی نے ان کے امیدوارکوووٹ نہ دیکر تبدیلی سرکارکومستردکردیا۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ چیئرمین سینٹ اورڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی پی ڈی ایم کاہی منتخب ہوگا۔عمران خان نے ہمیشہ امپائرانحصارکیاجب کہ مسلم لیگ ن اورپی ڈی ایم نے عوام کوہی طاقت کاجاناجس کی وجہ سے آج عوام پوری قوت کے ساتھ نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے جس کاواضح ثبوت ضمنی انتخابات اورسینیٹ میں حکمرانوں کی شکست فاش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں