فیصل آباد میں شہری نے گھر میں 9 فٹ لمبا اژدھا پال رکھا تھا ، پھر کیا واقعہ ہو گیا؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

فیصل آباد کے علاقہ گٹ والا میں ایک شہری نے گھر میں 9 فٹ لمبا نایاب اژدھا پال رکھا تھا جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے آج متعلقہ شخص کے گھر سے اژدھا برآمد کر لیا جبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق گٹ والا کے رہائشی درشن نامی شخص نے گزشتہ 1 سال سے غیر قانونی طور پر اژدھا پال رکھا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اژدھے کو اپنی تحویل میں لے کر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے جنگلی حیات ایکٹ کے تحت نایاب اژدھا کو لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں