پی ایس ایل سیزن 6 میں بائیو سکیور ببل نافذ تھا لیکن کہاں پر؟؟ قلندرز کے سی ای او کا جواب

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز انتظامیہ نے پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ پی سی بی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلےہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف رانا کا کہناتھا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں