کھلاڑیوں اور آفیشلز پر کرونا کے بڑھتے وار ، پی ایس ایل سیزن 6 غیر معینہ مدت تک ملتوی؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کو کسی کی نظر لگ گئی ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل6غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ہے ۔

میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے 7 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی اسی ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں