یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد حکومت بکھر چکی ہے ، جلد گھر جائیگی ، اعجاز چوہدری

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی شاندار کامیابی ہے،یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے، ۔پی ٹی آئی تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے والی ہے،نالائق نیازی کو اب کس بات کا گھمنڈ ہے؟ اعتماد کا ووٹ لینے کا دعوی بھی حفیظ شیخ کی عبرت ناک شکست کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہو گا، جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ہم نے حکومت کو ہر میدان میں شکست دی ہے، یہ اس وزیر خزانہ کی ناکامی ہے جو حکومت چلا رہا ہے۔ان یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے نامزد امید وار سید یوسف رضا گیلانی کی عظیم الشان فتح پر پارٹی جیالوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد ضلع بھر کے جیالوں اور قائدین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رائے عابد علی کھرل ،چوہدری فرحان محمد طاہر شیخ،محمد لقمان ،شاہد گوگا ،و دیگر عہدیداران نے صدر زرداری ،چیئر مین بلاول بھٹو اور سید یوسف رضا گیلانی سمیت پی ڈی ایم قائدین کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں اور سیاسی جماعتوں کی جیت ہے اور پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ ہم جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ وہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ ان کی نالائقی کی وجہ سے اٹھا رہے ہیں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، یہ جمہوریت کی فتح ہے، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی کامیابی کے بعد سب کی نظریں اس نشست پر تھی اور اس میں بھی پی ڈی ایم کو کامیابی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں