لاہور کی نجی یونیورسٹی میں کھلے عام شادی کی پیشکش کرنیوالے جوڑے نے شادی کرلی؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو کی ایک نجی یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے۔ اس خبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی دونوں نے جزاک اللہ لکھا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں باضابطہ طور پر شادی کرلی ہے۔ اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ناقدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے شہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں