پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کے لئے جنوبی افریقہ میں ، کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی؟؟

جوہانسبرگ ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں پر ان کے کرونا ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ارکان پر مشتمل پاکستانی سکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جو گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں جس کے بعد کل سے گرین شرٹس کی ٹریننگ شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 اپریل سے سنچورین میں شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں