سری لنکا کے آل رائونڈر نے 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے کا کلب جوائن کر لیا؟؟ کون ہے یہ کرکٹر؟

کولمبو ، سپورٹس ڈیسک

سری لنکا کے آل رائونڈ نے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے کیونکہ یووراج سنگھ ، ہرشل گبز اور پولارڈ پہلے ہی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیسارا پریرا نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق تھیسارا پریرا ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لسٹ اے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کو ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔اپنی اننگز میں انھوں نے 13 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ یوراج سنگھ، کیرن پولارڈ اور ہرشل گبز نے انجام دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں