ائیرہوسٹس کی شہری سے دوستی کے بریک اپ ، متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں؟؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

شہری سے دوستی کے بعد بریک اپ پر ائیر ہوسٹس کی مبینہ طورپر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کردیں جس پر متاثرہ ائیر ہوسٹس انصاف کے لئےسیشن عدالت پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ہوسٹس کو شہری سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔شہری نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ ملزم بیرون ملک بھاگ گیا ائیر ہوسٹس مہوش ملک انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ہوسٹس مہوش ملک کی شہری سے 3 سال دوستی رہی تعلقات خراب ہونے پر دوست نے قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ متاثرہ ائیر ہوسٹس کے مطابق ملزم عمر فاروق نے میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کئے۔ ملزم نے میرے اکاؤنٹس پر میری قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کے اقدام سے معاشرے میں میری بدنامی ہوئی۔ ملزم عمر فاروق اور اس کے والد کیخلاف ایف ائی اے میں مقدمہ درج کروادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں