بابر اعظم کی ایک روزہ میچز میں 13 ویں سنچری ، ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا؟

جوہانسبرگ ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد اور مستند بلے باز بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ مقابلوں میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور اس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے۔ یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں 13 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 76 ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے 13 سنچریوں کا کارنامہ اپنے 83 ویں میچ میں سرانجام دیا تھا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری 86 ویں میچ میں مکمل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں