بالی ووڈ ہدایتکار فلم دینے کے بہانے کیا کوشش کرتے؟ سلمان خان سے بریک اپ کیوں؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ سومی علی نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کا ‘بریک اپ’ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سومی علی نے بتایا کہ کچھ ہدایت کاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور وہ اس دوران انتہائی ناگوار تعلقات میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ وہ بالی وڈ میں مس فٹ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں