پاکستان میں رمضان المبارک کب شروع ہو گا ؟؟ وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا بڑا اعلان

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

رواں سال رمضان المبارک کب شروع ہو گا – اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اورکراچی میں چاند واضح طور پردیکھا جا سکے گا اور انشااللہ پہلا رمضان 14 اپریل کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں