عمران خان کی حکومت کے لئے سب سے زیادہ خطرناک کیا ہے؟؟ حاجی اصغر نے واضح کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ منصوعی مہنگائی عمران خان حکومت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہے، حکومت اپنے جاری کردیا ریٹ لسٹ پر عمل ہی نہیں کروا سکتی،مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام اورتاجروں کومشکلات کاسامناہے حکومت عوام کو تین سالوں میں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، عوام اور تاجر حکومت کی جانب سے بار بار بجلی کی قیمت میں اضافے اور حالیہ ایک روپے 6پیسے اضافہ کومستردکرتے ہے،پنجاب حکومت صوبہ میں منصوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے،،بیورگریسی نہیں چاہتی کہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو-

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا گرضلعی انتظامیہ چاہئے تو ایک دن میں منصوعی مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتاہے،اگر حکومت چینی،گندم، آئل،گھی اورپیٹرول مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتی توآج منصوعی مہنگائی اور بے روزگاری کا ملک سے خاتمہ ہوچکا ہوتا، حکومت اپنی نااہلی اورناکامی کابوجھ عوام پرڈالنابالکل بندکردے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام اورتاجروں کومشکلات کاسامناہے چندروزمیں گھی اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے ایسالگتاہے کہ پہلے حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے حاجی محمد اصغر نے کہاکہ حکومت بلندوبانگ دعوؤں کے باوجودعوام کوریلیف مہیانہ کرسکی۔۔بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ پربراہ راست اثرغریب طبقے پرپڑیگابجلی کے بریک ڈاؤن کے بعدبجلی مہنگی کرناناقابل مذمت اورتشویشناک ہے۔بار بارآٹاچینی‘گھی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضاضہ نااہلی کانتیجہ ہے۔کبھی چینی مہنگی،کبھی گھی مہنگا تو کبھی بجلی مہنگی ہر روز مہنگائی کے تیز نشتر عوام کی گردن پر چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت عوام دشمن فیصلے کرکے غریب عوام کاجینامشکل بنادیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں